• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

دوحہ میں اسرائیلی جارحیت غیر قانونی اور گھناؤنی ہے: پاکستان

اس مشکل وقت میں ہماری دلی ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہیں۔

منگل 09-09-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
دوحہ میں اسرائیلی جارحیت غیر قانونی اور گھناؤنی ہے: پاکستان
0
SHARES
52
VIEWS

 (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ’پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اور اپنی ذاتی حیثیت میں بھی، میں دوحہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے پر کی گئی ’غیر قانونی اور گھناؤنی بمباری‘ کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس نے بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

’اس مشکل وقت میں ہماری دلی ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہیں۔‘

بیان کے مطابق ’یہ قابض اسرائیلی جارحیت بالکل ناجائز ہے، قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایک نہایت خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

’پاکستان ریاستِ قطر کے ساتھ پختہ طور پر کھڑا ہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔‘

آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد  قابض اسرائیلی چینل 14 نے ایک سینیئر صہیونی عہدے دار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ’ہم نے قطر میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے، جن میں خلیل الحیہ اور ظہیر جبارین شامل ہیں۔

قدس پریس کے مطابق حماس کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ تنظیم کا ایک اعلیٰ سطحی وفد، جس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے تھے، قابض اسرائیل کے اس فضائی حملے میں محفوظ رہا۔

Tags: پاکستاندوحہصہیونی فوجصیہونی ریاستوزیر اعظم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.