(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں اور وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔ مغربی ممالک کی سیاست صیہونی طاقت کی یرغمالی ہے۔