• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home مکالمہ

امریکاکی نظرمیں فلسطین کی قیمت

منگل 25-06-2019
in مکالمہ
0
امریکاکی نظرمیں فلسطین کی قیمت

Israel's Prime Minister Benjamin Netanyahu and U.S. President Donald Trump chat as White House senior advisor Jared Kushner is seen in between them, during their meeting at the King David hotel in Jerusalem May 22, 2017. Kobi Gideon/Courtesy of Government Press Office/Handout via Reuters THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS. ISRAEL OUT. NO SALES IN ISRAEL - RC1C12FE5EC0

0
SHARES
1
VIEWS

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطی اورداماد جیرڈ کوشنر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کا پہلا مرحلہ بحرین میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس ہے جس کے ذریعے فلسطینی اراضی کی خراب معیشت کو سنبھالا دینے کے ساتھ ساتھ تین پڑوسی عرب ملکوں کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب ڈالرکی رقم کی تجویز پیش کی جائے گی۔

امریکی خبررساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک بیان میں امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطی  نےسنچری ڈیل کے  ‘اقتصادی ویژن’ کے بعض حقائق اور پہلوئوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں‌ نےامید ظاہر کی کہ 25 اور 26 جون کو منامہ میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں ان کی پیش کردہ تجاویز کو غیر معمولی حمایت حاصل کریں گی۔

ان کا دعوی ہے کہ اقتصادی منصوبے کے تحت کل 50 ارب ڈالر جمع کیے جائیں گے۔ ان میں سے فلسطینی اراضی کے لیے 28 ارب ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔ جو غرب اردن اور غزہ میں معیشت کی بہتری پر صرف ہوگی جب کہ اردن کے لیے ساڑھے سات ارب، مصر کے لیے نو اور لبنان کے لیے 6 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ خلیجی ممالک اس منصوبے میں سب سے زیادہ مالی مدد فراہم کریں گے۔

جیرڈ کوشنرنے اس معاملے میں امریکی معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 ارب ڈالر براہ راست مدد، 25 ارب ڈالر قرض اور 11 ارب ڈالر سود کی شکل میں ادا ہوگی۔

اس منصوبے کے تحت فلسطین اور دوسرے ملکوں میں 179 اقتصادی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ ان میں سے 147 غرب اردن اور غزہ، 15 اردن، 12 مصر اور پانچ منصوبے اردن میں شروع کیے جائیں‌ گے۔

امریکا کے نام نہاد اقتصادی منصوبے کے تحت مصر، اردن اور لبنان کو براہ راست فلسطینی علاقوں غزہ اور غرب اردن میں سرمایہ کاری کے منصوبوں، صنعتی کارخانوں کے قیام اور دیگر منصوبوں‌ کی اجازت ہوگی۔

غزہ اور جزیرہ سیناء میں بنیادی ڈھانچے، تجارت اور مواصلاتی سروسز کے لیے دسیوں ملین ڈالر کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

غزہ اور مصر کے درمیان بجلی کی لائنیں بچھانے کے ساتھ مصر کو غرب اردن، غزہ اور اسرائیل میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

مصر کو اس کے تجارتی مراکز، بندرگاہوں اور نہر سویز کی توسیع کی مد میں مدد کی جائے گی۔ جبکہ بحر الاحمر میں سیاحتی منصوبوں کے لیے مصر کو سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی۔

فلسطینی علاقوں میں عالمی سیاحتی منصوبوں کے لیے 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Tags: ٹرمپ کا دامادجیرڈ کوشنرڈیل آف دی سینچری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.