• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی میں فلسطینی اتھارٹی بھی ملوث قرار

جمعہ 25-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0775
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ایک سابق سفیر نے الزام عائد کیاہے کہ یمن سے 17 یہودیوں کی خفیہ آپریشن کے ذریعے اردن کے راستے اسرائیل منتقلی میں فلسطینی اتھارٹی بھی ملوث ہے کیونکہ یہودیوں کی منتقلی کےعمل میں رام اللہ حکام نے بھی اہم کرادار ادا کیا ہے۔

فلسطینی سفیر کی جانب سے رام اللہ اتھارٹی پر یہ سنگین الزام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جانی چاہئیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا فلسطینی اتھارٹی واقعی یہودیوں کی اسرائیل منتقلی کے عمل میں ملوث ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ذرائع ابلاغ میں یہ خبرشائع ہوئی تھی کہ اسرائیل نے امریکا کی معاونت سے یمن سے 17 یہودیوں کا ایک گروپ اردن کے راستے اسرائیل منتقل کردیا ہے۔ یمن سے آنے والے یہودی وہاں سے بڑی مقدار میں تاریخی نوادرات اور مخطوطات بھی ساتھ لے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سابق سفیر خیر الدین عبدالرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے یہودیوں کی اسرائیل منتقلی فلسطینی اتھارٹی کی ملی بھگت سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ امرنہایت خطرناک ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے انتہائی حساس قومی اصول کو پامال کرتے ہوئے یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی میں صہیونی دشمن کی مدد کی ہے۔

فلسطینی سفیر کے اس الزام کے بعد رام اللہ اتھارٹی کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ خیر الدین عبدالرحمان کے الزام کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی معنی خیز ہے۔ رام اللہ حکام کی خاموشی سے ان خدشات کو تقویت پہنچتی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی واقعی یہودیوں کی یمن سے اسرائیل منتقلی کی میں اسرائیل کی معاون رہی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.