اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں واقع یہودی کالونیوں کو باہم مربوط بنانے کے لیے ایک نئے ریلوے ٹریک کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
عبرانی ہفت روزہ "کول ھعیر” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت ریلوے لائن جبل المشارف میں "گیلو” نامی یہودی کالونی سے شروع ہوگی اور اسے بیت المقدس میں جبل الزیتون تک 19.6 کلو میٹر کے علاقے میں پھیلی یہودیوں تک پہنچایاجائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد سیکڑوں یہودی آباد کاروں کو سفرکی نئی سہولت میسرہوگی۔ اس منصوبے کو "گرین لائن” کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل جبل ہیرٹزل سے شروع ہونے والا ریلوے ٹریک جو "بسغات زئیو” یہودی کالونی تک پھیلا ہوا ہے 13.8 کلومیٹر کا منصوبہ "ریڈ لائن” کے نام سے پایہ تکمیل کو پہنچایا جا چکا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین