(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی سیکیورٹی فورسزنے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کےدرمیان شہریوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی بیت حانون گذرگاہ یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں تین دن کے لیے بند کردی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق بیت حانون گذرگاہ جسے اسرائیلی ’ایریز‘ کے نام سے پکارتے ہیں بدھ، جمعرات اور جمعہ کے ایام میں دو طرفہ آمد ورفت کے لیے بند کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق تین دن تک یہودی مذہبی تہوار’’ عیدا المساخر‘‘ کی تقریبات منائیں گے۔ اس دوران سیکیورٹی کی صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے بیت حانون گذرگاہ کو بند کیا گیا ہے۔ گذرگاہ کی بندش سے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہری نماز جمعہ کے قبلہ اول میں اجتماع میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
قبل ازیں اسرائیلی فورسز نے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطین اور غرب اردن کے قلقیلیہ شہر کے قریب واقع ’ایال‘ گذرگاہ بھی بند کردی تھی تاہم اب اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہنگامی حالات میں یہ گذرگاہ کچھ دیر کے لیے کھولی جاسکتی ہے۔
