• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یونیسکو کے القدس بارے فیصلے پر فرانسیسی صدر کی اسرائیل سے معافی

جمعہ 20-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1427
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کی عربی شناخت کی حمایت میں ایک ماہ قبل صادر ہونے والے فیصلے پر فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ یونیسکو کا القدس سے متعلق فیصلہ تبدیل نہیں کرا سکے ہیں۔ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کی اسرائیل سے معافی پر فلسطینی حلقوں میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی کونسل برائے عالمی تعلقات کے چیئرمین باسم نعیم نے کہا ہے کہ صدر اولاند کی طرف سے القدس بارے یونیسکو کے فیصلے پر اعتراض اور فیصلے رکوانے میں ناکامی پر اسرائیل سے معذرت سے ان کی بدنیتی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے’’یونیسکو‘‘ نے اپنی ایک قرارداد میں مقبوضہ بیت المقدس کو عرب شہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیت المقدس کی تاریخ اور تہذیب عربی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ قرارداد میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ القدس کا یہودیت یا عبرانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ القدس کو عربیت کا سرٹیفکیٹ دینے پر اسرائیل اور اس کے عالمی حواری سخت برہم ہوئے تھے۔ ان میں اسرائیل نواز فرانسو اولاند بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے یونیسکو کا القد بارے فیصلہ خلاف حقیقت ہے، جس پر انہیں دکھ پہنچا۔

ڈاکٹر باسم نعیم کا کہنا ہے کہ یونیسکو کا فیصلہ حقائق پرمبنی ہے جب کہ فرانسو اولاند کی نیت میں فتور ہے۔ وہ صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے القدس کو یہودیت کے ساتھ جوڑنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ یونیسکو کے فیصلے کی مذمت کے پس پردہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی وہ مذموم مہم کار فرما ہے جو انہوں نے القدس کے بارے میں فیصلہ صادر ہونے کے بعد پوری دنیا میں شروع کی تھی اور اسرائیل کےحامی ملکوں سے یونیسکو کے فیصلے کی مذمت میں بیانات دلوائے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.