• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 10 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یوم القدس ریلی کے شرکاء کی بس میں بم دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، جماعت اسلامی

ہفتہ 18-08-2012
in عالمی خبریں
0
plf birgees ahmed
0
SHARES
0
VIEWS

 جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے کہا کہ حکومت ان واقعات کے پیچھے ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے بجائے سارا الزام طالبان کے سر تھوپ کر معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتی ہے جس کے نتیجے میں حقیقی دہشتگرد بے نقاب نہیں ہوتے۔

 

جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، جمعتہ الوداع کو پوری دنیا کے مسلمان یوم القدس منا کر بیت المقدس کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے کا عزم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفاری پارک کے قریب یوم القدس ریلی کے شرکاء کی بس میں بم دھماکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، کسی کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ ملک کے طول و عرض میں ہونے والے پے درپے بم دھماکوں نے ملک کی داخلی سلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے اور عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے معمول ہوگئے ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح پاکستان کو غیر مستحکم اور غیر محفوظ بنا دیا جائے۔ ادھر حکومت ان واقعات کے پیچھے ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کے بجائے سارا الزام طالبان کے سر تھوپ کر معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتی ہے جس کے نتیجے میں حقیقی دہشتگرد بے نقاب نہیں ہوتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ اور زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا جائے، نیز اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.