رپورٹ کے مطابق بحیرہ طبریا کے زرعی علاقے میں ہزاروں یہودی آباد کاروں نے ایک ریلی نکالی جس میں مغوی اسرائیلی فوجی ارون شاؤل اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ شاؤل کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نےہاتھوں میں مغوی اسرائیلی سپاہی کی تصاویر، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اس کی فوری رہائی کے لیے مطالبات درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت دانستہ طورپر شاؤل کی بازیابی میں سستی اور لا پرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے دوران فلسطینی مجاھدین نے ایک اسرائیلی فوجی کو زندہ یرغمال بنا لیا تھا۔
