(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی صہیونزم کے تسلط اورمنصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے عالمی مزاحمت کی تشکیل کیلئے منعقدہ بین القوامی آن لائن ویڈیو کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور انقلابی رہنماء نیلسن منڈیلا کے پوتے نکوسی منڈیلا نے کہا ہے کہ دنیا پر صیہونی تلسط کے خاتمے اور صیہونی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے عالمی مزاحمت کی تحریک کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔
جس طرح مشرق وسطی میں امریکی خارجہ پالیسی نے صہیونی ازم کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے یہ اسرائیل اور اس کے صہیونی منصوبوں کی پشت پناہی ہے اس سے قبل امریکہ نےعراق کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جوہری ہتھیاروں کے پائےجانے کے الزام میں تباہی سےدو چار کیا، اب اسرائیل کے صہیونی عظائم کو مکمل کرنے کیے لیے شام ، لبنان، اور یمن کو نشانہ بنایا ان پرجنگیں مسلط کیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کر کے دنیا پرصہیونیت کے تسلط کو قائم کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ہم دنیا پر بڑھتی ہوئی صہیونیت کا مقابلہ کیسے کریں گے؟ ہمیں تمام عالمی صیہونی بالادستی کا مقابلہ کرنے، نسل پرست اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے لئے عالمی حمایت کو چیلنج کرنے کے لئےاجتماعی طور پر تعاون کی ضرورت ہے ہمیں باقی انسانیت کی طرح فلسطینیوں کے لئے بھی وہی انسانی حقوق کا مطالبہ کرنا ہوگا، ہمیں انسانیت کے دشمنوں کو ایک مضبوط پیغام بھیجنا چاہئےکہ فلسطین، کشمیر، لبنان ، شام ، عراق ، یمن ،افغانستان اور جہاں کہیں بھی انسانیت کی تباہی اور نسل کشی ہوگی ہم انسانیت کی بقاء کے لیے مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ بیروت میں ہونے والے دھماکے کے بعد میں نے اس سانحے میں صیہونی ہاتھ سے خبردار کیا ، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اس خطے میں ابھی اور مزید اسی قسم کے حالات دیکھیں گے جو کہ اسرائیلی تسلط کو بڑھانے کی جدوجہد کی خاطر کئےجائیں گےمگر ہمیں یاد ہے کہ ہماری آزادی فلسطینی عوام کی آزادی تک نامکمل ہے اور جب تک کہ دنیا میں کہیں بھی انسان واحد تکلیف کا شکار ہےہماری جدوجہد جاری رہے گی۔