صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے صدر روون ریولین نے یہودیوں کے لیے ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اسرائیل کا خواب بھول جائیے۔ انھوں نے کہاک کہ یاد رکھیئے کہ فلسطینی ہمیشہ سے اس سرزمین پر آباد تھے اور رہیں گے۔ اسرائیلی اخبار ہاآرتص کے مطابق انہوں نے کہا کہ توسیع پسند یہودیوں کو یہ بات مان لینی چاہئے کہ ان کے اس خواب کا پورا ہونا محال ہے کہ پوری سرزمین یہودیوں کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہودیوں کی یہ خواہش پوری ہونے والی نہیں ہے البتہ اس سے یہودیوں سے فلسطینیوں کی دشمنی شدید تر ہوگی۔ ریولین نے انتہا پسند یہودیوں کو گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنا چھوڑنے کا مشورہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ وہ صدر بننے سے پہلے دس سال تک انتہا پسند صیہونی دھڑے کے لیڈر رہ چکے ہیں ۔ انھوں نے اپنی اس تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی ساری حکومتوں نے فلسطینیوں اور بیت المقدس کے بارے میں غلطی کی ہے اور مشرقی بیت المقدس کے لاکھوں فلسطینیوں کے رفاہ کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ صیہونی حکومت کے صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومتوں کی طرف سے فلسطینیوں کی ضرورتوں کو نظرانداز کئے جانے کے نتیجے میں بقول ان کے موجودہ سیکورٹی بحران پورے اسرائیل کو دامن گیر ہے ۔