(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے سفاک قاتل نیتن یاہو کو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے مطابق گرفتار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی چینل بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی قیادت میں کینیڈا عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل کرے گا۔
انھوں نے کہا جنگی مجرم نیتن یاہو کے دورہ کینیڈا کی صورت میں انہیں حراست میں لینے کے لیے تیار ہیں۔