• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کویت میں فلسطینی شہری سرکاری ملازمت کے لیے اہل قرار

جمعہ 15-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1006
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کویت کی حکومت نے 25 سال کے تعطل کے بعد فلسطینی پناہ گزینوں اور دوسرے فلسطینی شہریوں کے لیے مملکت کی سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھول دیے ہیں۔ کویتی حکومت کے فیصلے کے بعد فلسطینی شہری کویت میں سرکاری شعبے میں ملازمتوں کے لیے قسمت آزمائی کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کویت نے آج سے 25 برس قبل فلسطینی شہریوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے دروازے اس وقت بند کردیے تھے جب فلسطینی اتھارٹی نے عراقی فوج کے کویت پرحملے کے دوران بغداد کی حمایت کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کویتی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں حصہ لینے کے لیے عائد پابندی اٹھا دی ہے۔ جس کے بعد نہ صرف کویت میں موجود فلسطینی مہاجرین بلکہ فلسطینی اتھارٹی کا پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی فلسطینی شہری ایک مستقل شہری کی حیثیت سے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے درخواست دے سکے گا۔

حکومتی فیصلے کے بعد کویت میں طب اور ڈسپنری کے شعبے میں بھی فلسطینیوں کے لیے کام کےدروازے کھول دیے گئے ہیں۔ عرب شہریت رکھنے والا کوئی بھی شہری ان شعبوں میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ وزارت محنت، بجلی، پانی، تعلیم، انتظامی شعبے اور دیگر محکموں کے لیے بھی فلسطینی درخواست دے سکیں گے۔

تاہم کویتی سیکرٹری داخلہ جنرل سلیمان الفہد کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے فلسطینیوں کو وہاں آنے کی اجازت اور ملازمت کے حصول میں حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کویت میں فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کویتی حکام کے ساتھ ہونےوالی بات چیت میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی سے اساتذہ کی کویت میں تعلیمی خدمات کے حوالے سے لائحہ عمل پرغور کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.