(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوگیا جس کے بعد بیرون ملک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 280 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیرون ملک کورونا وائرس سے متاثر مزید تین فلسطینی مریض دم توڑ گئے جبکہ 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بیرون ملک کورونا سے ہونے والی فلسطینی اموات کی تعداد 280 ہوگئی ہے ۔
سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 52 سالہ خضر اکرم خضر الخرتانی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس کےئ علاوہ 63 سالہ نوال موسیٰ مرزوق صالح خاتون جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔
ادھر امریکا میں 81 سالہ ایک فلسطینی خاتون کرونا سے جاں بحق ہوگئیں جب کہ امریکا میں کرونا کے مزید 10 فلسطینی کیس سامنے آئے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے متاثرہ فلسطینیوں کی تعداد چار ہزار 177 ہوگئی ہے۔
بیرون ممالک میں عالمی وباء سے متاثرہونےوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 730بتائی جارہی ہے ۔