(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سید شاہنواز حسین نے کہا کہ مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر فخر ہے کہ وہ رواں انتخابات میں ترقی کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں-
گزشتہ روزبھارتی جنتا پارٹی کے قومی ترجمان اور جموں و کشمیر کے الیکشن انچارج سید شاہنواز حسین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ جو لوگ ہمارے خلاف متحد ہوگئے انہیں امید نہیں تھی کہ لوگ اس طرح ان انتخابات میں ووٹ ڈالیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ پریشان ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے تاکہ یہ روز گار دینے والا علاقہ بن جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے اندر ڈی ڈی سی انتخابات ہو رہے ہیں میں ان کا انچارج ہوں، مجھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر فخر ہے کہ وہ ترقی کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔