• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین کا مقبوضہ فلسطین کیلئے 15ملین ڈالر امداد کے معاہدوں پر دستخط

ہفتہ 31-08-2019
in عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
چین کا مقبوضہ فلسطین کیلئے 15ملین ڈالر امداد کے معاہدوں پر دستخط
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر "گووائی” اور فلسطینی وزراء کی مجلس عاملہ کے سکریٹری جنرل امجد غنیم نے گذشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت چین مقبوضہ فلسطین میں غزہ اور مغربی کنارےمیں  مختلف شعبوں میں ایک درجن سے زائد منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 15 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

چین کی جانب سے جن شعبوں میں تعاون کیا جارہا ہے ان میں انفراسٹرکچر  کی تعمیر نوجوانوں اور کاروباری افراد  کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ، خواتین  کی صلاحیتوں میں اضافا کرنا اور توانائی  کے شعبے کو بہتر کرنا شامل ہیں  جبکہ ان تمام  منصوبوں میں سب سے ترجیحٰ بنیادوں پر فلسطینی بچوں کے لئے اسکول بیگس کی خریداری ہے جس کیلئے چین نے  500،000 اسکول بیگس کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امجد غنم نے چین کی جانب سے ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  "ہم نے منصوبے کا نام ہی اسکول بیگ پروجیکٹ رکھا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 5 لاکھ اسکول بیگس میں سے تقریبا 20ہزار اسکول بیگس  مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے دور دراز اور غریب علاقوں کے بچوں میں آئندہ ہفتے میں تقسیم کئے جائیں گے ۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ  چین کی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کا بنیادی مقصدطلباء کو تعلیم کے شعبے میں امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے دکھوں کو کسی حد تک کم کرنا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ چینی عوام اور حکومت فلسطینیوں کی حمایت اس وقت تک کریں گے جب تک فلسطینی اپنے مقاصد کے منصفانہ اور جامع حل پر نہ پہنچ جائیں

Tags: "گووائی"15 ملین ڈالراسکول بیگ پروجیکٹامجد غنیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.