(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نژاد شہری کو امریکا کی ریاست الینوی کے شہر شیکاگو کی کوک کاؤنٹی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ۔
روحی شلبی پہلے فلسطینی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں جنھیں ریاست الینوائے کے اس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فلسطینی کمیونیٹی میں روحی شلبی کی امریکا میں جج کے عہدے پر تعیناتی ایک بڑا اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں امریکی ریاست الینوی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے