(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم فلسطینی قوم کو آزادی کے لیے جاری جدو جہد، بہادری، شجاعت اور وقار کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو نے فلسطین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں فلسطینی قوم کو آزادی کے لیے جاری جدو جہد، بہادری، شجاعت اور وقار کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
انھوں نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی پر صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی غیر قانونی ناکہ بندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے 14 سال سے جاری ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر آنجہانی ہوگو شاویز نے سنہ 2008ء اور 2009ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے خلاف بہ طور احتجاج تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔