• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کا فرانس میں عرب ممالک کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف

بدھ 02-12-2015
in عالمی خبریں
0
Nethu Arab
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھونے انکشاف کیاہے کہ حال ہی میں فرانس کے صدر مقام پیرس میں منعقدہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایسے عرب ممالک کی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن کا براہ راست اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ کون سے عرب ممالک ہیں جن کی شخصیات سے ان کی پیرس میں خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے ایک نیوز کانفرنس کے درران کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں عرب ممالک کے قائدین خود چل کر میرے پاس آئے اور پوری عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں مجھ سے ہاتھ ملایا۔ ان میں ایسے عرب قائدین بھی تھے جن کے ساتھ اسرائیل کے براہ راست کسی قسم کے روابط نہیں ہیں اور نہ ان کے ملکوں اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ابو مازن سے مصافحہ کانفرنس کے پروٹوکول کا حصہ تھا۔ اسے دوطرفہ تعلقات میں تبدیلی پرمحمول نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں تاہم اسرائیل کی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

 

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.