(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہاہے کہ اسرائیل کے ساتھ سرحد پرجھڑپ ختم ہوگئی ہے تاہم اب ہم ایسی جنگ میں داخل ہوگئے ہیں جس کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری بیان میں حسن نصراللہ نے صیہونی ریاست کوخبردار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی صورت میں صہیونی دشمن کے خلاف اور اپنی سرزمین کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے حزب اللہ آخری حدتک جائے گی ،لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون طیاروں کو بخشا نہیں جائے گا، اگراسرائیل نے ارحیت کی تو تمام فوجی،سرحدیں اور یہودی بستیاں ہمارے نشانے پرہوں گی۔
انہوں نے صہیونی یاست کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے لیڈر نیتن یاھو نے لبنان پرحملہ کرکے حماقت کی ہے، لبنان کے دفاع کے لیے ہمارے سامنے کوئی سرخ لکیر نہیں۔ حزب اللہ اپنے وطن اور قوم کے دفاع کے لیے ہرسطح پرجائے گی۔