(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے دفتر کے اسرائیل میں قیام کے اس تاریخی دن کا شدت سے انتظار تھا۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں پر دستخط کے بعد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفتر کے اسرائیل میں قیام کے اس تاریخی دن کا شدت سے انتظار تھا ، یہ تاریخی دن آگیا ہے اور ہم بلد جلد تل ابیب میں اپنا نمائندہ دفتر کا باقاعدہ آغاز کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اماراتی اور اسرائیلی عوام مل کر مشترکہ اقتصادی پروگرامات پرعمل درآمد کریں گے۔ دونوں ممالک کے سامنے معاشی ترقی کا ایک کھلا میدان ہے اور دونوں ملک مل کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست کو اسرئیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 11 ستمبر 2020ء کو دونوں ملکوںکے درمیان باقاعدہ امن معاہدہ طے پایا گیا ہے۔