قابض اسرائیلی فوج نے نابلس شہر کے جنوب میں واقعہ یتمہ قصبے میں ایک فلسطینی شہری 47 سالہ بدی صنوبر کے گھر پر حملہ کرکے اسے اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر بدی کو
اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے علی الصباح یتمہ قصبے پر حملہ کردیا اور وہاں پر کئی فلسطینیوں کے گھروں پر جارحانہ انداز میں چھاپے مارے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہا صنوبر کی حراست سے قبل حملہ آور فوجیوں نے ان کے گھر کو تلپت کردیا اور انہیں اور ان کی بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
