• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

موریتانیہ وفد کا اہالیاں غزہ سے اظہار یکجہتی

پیر 10-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf mortiyania delegation
0
SHARES
0
VIEWS
 

غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بعد اہالیاں شہر عزم و صمود سے اظہار یکجہتی کے لئے موریتانیہ سے ایک وفد نے غزہ کا دورہ کیا۔ موریتانیہ کے وفد میں ارکان پارلیمنٹ، علماء، فنکار اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ شامل تھے۔ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان نے سینئر پارلیمنٹرین ڈاکٹر احمد بحر کی قیادت میں موریتانوی وفد کا غزہ میں منتخب ایوان کے دفتر میں ان کا استقبال کیا۔انہوں نے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مورتیانیہ سے سفری مشقت اٹھا کر غزہ آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر بحر نے کہا ہم موریتانیہ سے آنے والے دوسرے اہم وفد کے ارکان کے جذبہ اخوت کی قدر کرتے ہیں۔ڈاکٹر بحر نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اہالیاں غزہ چند ہفتے قبل اسرائیلی حملے کے وقت ایک مٹھی بن کر لڑے۔ ایسے میں فلسطینیوں کے ساتھ کیا جانے والا عرب اور علاقائی اظہار یکجہتی سے ناپاک صہیونی منصوبے ناکام بنانے میں بہت مدد ملی۔ موریتانیہ کے وفد کے سربراہ الشیخ علامہ محمد بن الحسن ولد الددو نے فلسطینیوں کے لئے اپنے عوام کی حمایت و تائید کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا پوری قوم فلسطین کی زیارت کو بے چین ہے۔ اس سفر کے ذریعے وہ فلسطینی مزاحمت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ صہیونی مظالم کا مقابلہ کیا جا سکے۔موریتانوی مہمان نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کو مشکلات حالات میں اپنا کام جاری رکھنے پر شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی منتخب ایوان، دنیا بھر کے ایوانوں سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔ڈاکٹر احمد بحر نے موریتانوی مہمانوں کو پہاڑی کے گنبد پر مبنی سوینئر بطور تحفہ پیش کئے۔

 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.