(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بین الاقوامی نوبل امن انعام یافتہ پاکستانی کمسن ملالہ یوسف زئی نے مظلوم فلسطینیوں کی غاصب اسرائیل کے مقابلے میں جاری تیسری تحریک انتفاضہ القدس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انتفاضہ کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطین نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آگئی ہیں اور وہ بیت اللحم مہم کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ ملالہ اور انکے والد نے بیت اللحم کی شہریت بھی حاصل کر لی ہے۔
