• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 8 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملائیشیا میں منعقدہ کشتی رانی مقابلے سے اسرائیل بے دخل

پیر 28-12-2015
in عالمی خبریں
0
Auckland-City
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ملائیشیا میں کل اتوارسے شروع ہونے والےعالمی کشتی رانی مقابلے میں اسرائیل کو بے دخل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی کشتی رانی کلب کی جانب سے ملائیشیا میں منعقدہ عالمی مقابلے سے باہر کیے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں 27 دسمبر بروز اتوار سے تین روزہ عالمی کشتی رانی کا مقابلہ’’ایساف چیمپین شپ‘‘ شروع ہوا ہے۔ مقابلے میں اسرائیل کے سوا باقی کئی ممالک شرکت کرر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی کشتی رانی فیڈریشن کے چیئرمین امیر گیل کا کہنا ہے کہ ملائیشین حکام نے اپنے ہاں منعقدہ عالمی کشتی رانی مقابلے میں شرکت کے لیے یہ شرط عائد کی تھی کہ اس مقابلے میں صرف وہی ملک شرکت کرسکتے ہیں جن کے ساتھ ملائیشیا کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

اس کے علاوہ مقابلے میں شریک ممالک میں سے کوئی بھی ایسا علم نہیں لہرائے گا اور نہ ہی کوئی ایسا لباس زیب تن کرے گا جو کسی ایسےملک کی نمائندگی کرے جس کے ساتھ ملائیشیا کے آئینی سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کشتی رانی کی ٹیم ملائیشیا کے ساحلی شہر ’’لانکاوی‘‘ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں شرکت نہیں کرے گی۔ فیڈریشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملائیشیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث اسرائیلی شہرویوں کوملائیشیا کےویزے نہیں مل سکتے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کوالالمپور کی جانب سے عالمی مقابلے کو مشروط کرنا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.