فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی دعوت پر ملائشیائی وزیراعظم نے آئندہ ماہ غزہ کا دورہ کرنے کارادہ ظاہر کیا ہے۔اسماعیل ھنیہ نے واضح کیا کہ انہوں نے ملائشیائی وفد کے ساتھ ملاقات (جو کہ اہل غزہ کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تھی) میں ملائشیائی وزیراعظم نائب عبدالرزاق کو شکریے کا فون کیا، اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ملائشیائی اقدام کو سراہا اسماعیل ھنیہ نے واضح کیا انہوں نے اس ملاقات میں ملائشیائی وزیراعظم کو فون پر غزہ کا دورے کرنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی اور امید ہے کہ آئندہ ماہ وہ غزہ کا دورہ کریں گے۔ ملائشیائی وزیراعظم نے اس بات کو واضح کیا کہ انہوں نے پچھلے ماہ غزہ کا دورہ کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے انہیں اپنا یہ دورہ ملتوی کرنا پڑا۔ ملاقات میں ملائشیائی وفد کے سربراہ دأدو عزیز نے غزہ میں قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور ملائشیا کی جانب سے اہل غزہ کیلیے مدد کو یقینی بناتے ہوئے اظہار ہمدردی کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین