(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) انڈین سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کابڑھتاہوارجحان سخت ڈیوٹی،افسران کا ناروا سلوک،کشمیریوں کی جانب سے مزاحمت کے ساتھ ساتھ حملوں کا خوف، عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ صرف اکتوبر 2020میں ہی مقبوضہ وادی میں تعینات 7اہلکاروں نے اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا جبکہ مبصرین کے مطابق انڈین سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کابڑھتاہوارجحان سخت ڈیوٹی،افسران کا ناروا سلوک،کشمیریوں کی جانب سے مزاحمت اور حملوں کا خوف، عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں بھی شامل ہیں،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مودی سرکار بھی سخت پریشان ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم اکتوبر کو جموں کشمیر کے مضافاتی علاقے گجن سون میں ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر چکر پانی پرسادتیواری نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کیاجبکہ 2اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گوہلان اوڑی میں جکلے رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے رکھشت کمار نامی فوجی نےبھی سرکاری بندوق سے فائر کر کےصرف بائیس سال کی عمر میں اپنی زندگی ختم کرلی ۔
رپورٹ میں 6اکتوبر کو وسطی ضلع گاندربل کے چھتر گل کنگن میں تعینات جگمیت سنگھ نامی اہلکار نے بھی خودکشی کی جبکہ گیارہ اکتوبر کو ضلع کپواڑہ کے سرحدی علاقے نوگام سیکٹر میں تعینات ملائی راج نامی اہلکار نے بھی خودکشی کے ذریعے بھارتی فوج سے اپنی جان آزاد کروائی۔
خود کشی کا ایک اور واقعے میں 12اکتوبر 2020کو شمالی ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ میں تعینات سشسترا سیما بل کے ایک جوان نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر گولی چلا کر خود کشی کر لی ہےتاہم مبینہ خود کشی کا یہ واقعہ ولگام ہندوارہ میں واقع ایس ایس بی کیمپ میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو پیش آیا تھاجبکہ 15اکتوبر کو سری نگر میں تعینات اہلکار نے خودکشی کی جبکہ 12اکتوبر کو سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارنے والا بھارتی فوجی 14روز زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔
کشمیر کے حالات پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہوا، بڑھتے ہوئے واقعات پر مودی سرکار بھی سخت پریشان ہے کیونکہ اس سے دیگر اہلکاروں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری 2007سے 28ستمبر2019تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 433 تک پہنچ چکی تھی جس میں رواں سال مزید اضافہ ہو گیا ہے۔