(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں یہ تیسرا بھارتی اہلکار ہے جس ذہنی دباؤ میں آکر خود کشی کی ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے علاقے وزیر باغ کے بھارتی ہیڈ کوارٹر میں یوگیش کمار نامی اہلکار کو خون میں لت پت پایا۔
ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پربھارتی اہلکار یوگیش کمار کی لاش کے پاس سرکاری رائفل ملی ہےجس کے بعد اس کےساتھی اہلکاروں نے یوگیش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے بھارتی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2017 سے تاحال خودکشی یا آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 484 ہوگئی ہے۔