(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی وزیر اعظم کی خواہش پر کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر مسلمانوں کو سنگین سزائیں دی جاتی ہیں جن کی ہیبت سے کشمیر میں خود بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار ذہنی مریض بن چکے ہیں جبکہ کئی اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر سے اپنے تبادلے کروانے کی ناکام کوششوں کے بعد خودکشیاں کرلیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل نے اپنی رائفل سے خود کو گولی مار کر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔
ایک تازہ سروے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیری مسلمانوں پر ہر زاویے سے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے اوربھارتی وزیر اعظم کے حکم کے آگے سر جھکانے پر مجبور ہزاروں بھارتی فوجی اہلکار ایسے ہیں جو ذہنی مریض بن چکے ہیں جبکہ کئی اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر سے اپنے تبادلے کروانے کی ناکام کوششوں کے بعد خودکشیاں کرلیں ہیں اور 2007 سے اب تک کی رپورٹ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 480 ہوچکی ہے۔