• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مطالبات پورے ہونے پر فلسطینی قیدیوں کا احتجاج نہ کرنے کا اعلان

جمعہ 08-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0930
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں قید فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے اسیران نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اپنے مطالبات پورے کیے جانے کے بعد جیل میں ہڑتال کرنے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ اسیران کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے قیدیوں کی جانب سے متعدد ساتھیوں کی تنہائی کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبات پورے کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی تھی۔

اسلامی جہاد کے شعبہ اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے اسیران نے دس روز قبل اسرائیلی جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تنہائی میں ڈالے گئے ان کے تین ساتھیوں نھار السعدی، منیر ابو ربیع اور حسنی عیسیٰ کی قید تنہائی ختم کرتے ہوئے انہیں دوسرے قیدیوں میں شامل کریں ورنہ جیلوں میں موجود اسلامی جہاد کے اسیران ہڑتال سمیت دیگر پرتشدد راستے اختیار کرنے پرمجبور ہوں گے۔ اس پرصہیونی جیلروں نے تینوں فلسطینی قیدیوں کی تنہائی کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوفر جیل کے علاوہ ایچل جیل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیران احمد ابو جزر اور سعید صالح کی تنہائی کی سزا بھی اگلے چند روز میں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد اسیران نے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 7000 سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں بڑی تعداد میں اسیران مختلف مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اسلامی جہاد سر فہرست ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے طے شدہ حکمت عملی کے تحت اسیران کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں قید تنہائی میں ڈال دیتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.