موصولہ رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نیشنل اینیشی ایٹو پارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفی برغوثی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔
دو نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز مصطفی برغوثی پر دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں چاقو سے حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا۔
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حنان عشراوی نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔