(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے لیے مصر کے نئے سفیر حازم خیرت نے بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے سے اتفاق کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو اور مصری سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں میں علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین بھی زیربحث آیا۔قبل ازیں مصری سفیر نے اسرائیلی صدر سےملاقات کے دوران انہیں اپنے سفارتی اسناد پیش کی تھیں۔ صدر روف ریفلین نے جمعرات کے روز مصری سفیر کی اسناد سفارت منظور کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیا تھا۔
خیال رہے کہ مصر اور اسرائیل کےدرمیان سنہ 2012 ءمیں اس وقت سفارتی تعلقات ختم ہوگئے تھے جب اسرائیل نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کردی تھی۔ اس جنگ کے وقت مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے صہیونی ریاست سے تعلقات توڑ لیے تھے۔
