مصری حکام نے جمعرات 15 اکتوبر کو مصر کے محصور علاقے غزہ کی پٹی سے زمینی رابطے کے لیے استعمال ہونے والی رفح گذرگاہ کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ گذرگاہ کھولنے کا مقصد غزہ کی پٹی کے بیرون ملک پھنسے شہریوں کی واپسی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
فلسطینی گذرگاہ امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصری حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو رفح گذرگاہ کو کھولا جائے گا تاکہ مصر کی جانب رکے ہوئے فلسطینی غزہ کی پٹی میں داخل ہوسکیں۔
خیال رہے کہ رفح گذرگاہ رواں سال [ 2015 ء] کے دوران اب تک 266 دن بند جب کہ صرف 19 دن متفرق اوقات میں کھولی گئی۔