فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مشتعل فلسطینی شہریوں نے شاہراہ 60 پر گشت کرنے والے اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی پر پٹرول بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی یہودی آباد کار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح فلسطینی شہریوں نے ایک فوجی گاڑی کو پٹرول بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر ناکارہ ہوگئی ہے۔
پٹرول بم حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکے ہیں۔ یاد رہے کہ آج فلسطین کے علاقوں الخلیل اور نابلس میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی اپیل پر نفیر عام اور یون وفاء شہداء منایا جا رہا ہے۔