• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 13 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسلمان اختلافات بھلا کر فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حقیقی مدد کریں:حزب اللہ

ہفتہ 07-11-2015
in عالمی خبریں
0
Hassan Intifada
0
SHARES
0
VIEWS

لبنان کی اسرائیل دشمن تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصرا للہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ آزادی کے لیے جاری جدو جہد کا حصہ ہے۔ تمام مسلمان باہمی تنازعات سے بالا تر ہوکرفلسطینی تحریک انتفاضہ کو سپورٹ کریں۔

 

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ نے بیروت میں منعقدہ عالمی علماء کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اس وقت دشمن کے مظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے اور قربانیاں دے رہی ہے۔ نوجوان فلسطینی بچے اور بچیاں شہید ہورہے ہیں۔ اس لیے میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حقیقی معنوں میں معاونت اور مدد کا مطالبہ کرتا ہوں۔ فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت کے لیے مسلمانوں کو فروعی اختلافات اور اجتہادی مسائل کو بھلا دینا چاہیے کیونکہ فلسطینی انتفاضہ مسلمانوں کے قبلہ اوّل کے دفاع اور اس کی آزادی کی تحریک ہے۔ اس تحریک میں حصہ لینا ہرمسلمان کا فرض ہے۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہماری اس کوشش سے فوری طورپر فلسطین آزاد نہیں ہوگا مگر اس تحریک کو جاری رہنا چاہیے۔ فلسطینیوں نے اس تحریک کے ذریعے صہیونی دشمن کو قبلہ سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی تحریک کوکچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے مگر ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پوری مسلم امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

حزب اللہ کےسربراہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران شہید ہونےوالے فلسطینیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فلسطینی شہداء پر صرف فلسطینی قوم کو نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کو فخر ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم سے تنگ آکر چاقو سے حملوں پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ دشمن پرحملے میں ان کی اپنی جان جاسکتی ہے مگر وہ خوشی سے شہادت کی منزل کو پا رہے ہیں۔ مسلمانوں کونہتے فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کرنا چاہئیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.