• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ خطرناک اقدام ہے : او آئی سی

جمعرات 21-02-2019
in عالمی خبریں
0
مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ خطرناک اقدام ہے : او آئی سی
0
SHARES
0
VIEWS

الریاض (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تعاون تنظیم’’ او آئی سی‘‘ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے دھاوے اور نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کو غیرانسانی اور وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الریاض میں قائم ’’او آئی سی‘‘ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں‌ خبردار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پراسرائیلی فوج کا حملہ خطرناک اقدام ہے۔ اسرائیلی فوج کو نکیل نہ ڈال کر اسرائیل آگ سے کھیل رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسجد اقصیٰ میں صیہونی گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام پر قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باب الرحمۃ میں اسرائیلی فوج کی یلغار اور نمازیوں پر تشدد وحشیانہ اقدام ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ صرف اور صرف مسلمانوں کی ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کا کوئی حق نہیں ہے۔ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی یلغار اور صیہونی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاوؤں کی تمام ترذمہ داری اسرائیلی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

Tags: اسرائیلاقداماو آئی سیخطرناکدفاعصیہونیفلسطینقبلہ اوّلمذہبمسجد اقصیٰمسلمانوںمنصوبےوحشیانہیلغار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.