(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی پولیس نے ایک جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے اپنی ماتحت ایک پولیس اہلکارہ کی مبینہ آبرو ریزی کے الزام میں تحقیقات شروع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس حکام ایالون جیل کے سپرنٹنڈنٹ کرنل یوسف چوھام سے ایک پولیس اہلکارہ کی عصمت ریزی کےالزام میں تفتیش کررہےہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طورپر جس خاتون کی عصمت ریزی کی گئی ہے وہ کرنل یوسف چوھام کے ماتحت جیل ہی میں فرائض انجام دے رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون پولیس افسر نے کرنل یوسف کے خلاف پولیس کو ایک درخواست بھیجی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موصوف متعدد مواقع پر اس کی عصمت ریزی کرتے رہےہیں۔
انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد مذکورہ پولیس افسر کے خلاف فرد جرم عائد کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرنل یوسف سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ تفتیش کےدوران انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے اپنی اس خلاف قانون حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
