(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مذاکرات میں قابض صیہونی ریاست اور لبنانی وفود نے سمندری حدود کے تنازع کے حوالے سے اپنے اپنے مجوزہ نقشوں اور ان پر اعتراضات کا تبادلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز و جنوبی لبنان کے علاقے الناقورہ میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا جس میں اسرائیل، لبنان ، امریکا اور اقوام متحدہ کی امن فوج ‘یونیفیل’ کے حکام موجود شریک تھے ۔
لبنانی وفد کی قیادت وائس چیف آف اسٹاف برائے آپریشنز بریگیڈیئر جنرل بسام یاسین نے کی جبکہ دفد کے اراکین میں لبنانی بحریہ کے نیوی اعلیٰ افسر سمیت ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کے امور کے ماہر نجیب مسیحی اور پٹرولیم سیکٹر کے ڈائریکٹر وسام شباط بھی موجود تھے۔
یہ مذاکرات اگرچہ ایک مقام پرہوئے تاہم دونوں ملکوں کے وفود نے براہ راست بات چیت نہیں کی۔ مذاکرات کی سرپرستی اقوام متحدہ اور امریکا کررہے ہیں اور وہ فریقین کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے تجاویز ایک دوسرے تک پہنچا رہے ہیں۔