• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبلہ اول پر صیہونی شدت پسندوں اور افواج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل آئے روز اپنے زوال کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جمعہ 18-09-2015
in عالمی خبریں
0
IMG-20150918-WA0053
0
SHARES
0
VIEWS

قبلہ اول (مسجد اقصیٰ ) پر مسلسل صیہونیوں کے حملوں پر عالم اسلام سمیت اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جارحیت کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسجد اقصیٰ پر

 

صیہونیوں کے حملوں کی مذمت کریں اور فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستان میں جلد از جلد بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’دفاع قبلہ اول‘‘ کا اعلان کریں۔
جمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ’’یوم دفاع قبلہ اول ‘‘ کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب

کراچی( )فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں اور قبلہ اول کے تقدس کی پائمالی کے خلاف ’’یوم دفاع قبلہ اول‘‘ منایا گیا اورجمعیت علماء پاکستان اور فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت نیو میمن مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما شبیر ابو طالب، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جماعت اسلامی کے سابق امیر محمد حسین محنتی، مظفر احمد ہاشمی، انسانی حقوق کی تنظیم کے ترجمان محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم سمیت ناصر رضوان خان ایڈوکیٹ ، قاری شمیم اختر، عبد الوحید یونس اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجو دتھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف جاری سازشوں اور حالیہ دنوں صیہونیوں کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی تھی ، مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے عالم اسلام اور اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی جرائم پر خاموشی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کر رہے تھے اور اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دفاع مسجد اقصیٰ کے عزم کا اعادہ کر رہے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اور صیہونی پرچموں کو بھی نذر آتش کیا۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ عالم اسلام اور مسلم امہ کے لئے قبلہ اول کی صیہونی شکنجہ سے بازیابی در اصل اولین اور بنیادی ترین مقصد ہے جسے کسی طور پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام تر مسائل میں مسئلہ فلسطین و القدس اہم ترین اور اولین مسئلہ ہے جس کے حل کے بغیر دنیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک غیر قانونی اور غاصب و جارح ریاست ہے اور نہ صرف فلسطین ، بلکہ لبنان، شام، عراق، افغانستان، مصر، لیبیا، اردن، یمن اور پاکستان میں بھی دہشت گردانہ کاروائیوں اور دہشت گرد گروہوں کا مدد گار ہونے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بانی ہے۔رہنماؤں نے قبلہ اول پر مسلسل جاری صیہونی حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسجد اقصیٰ پر صیہونی حملوں کی مذمت کرنے کے ساتھ ساتھسر زمین فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف بھی آواز اٹھائیں اور فی الفور پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’دفاع قبلہ اول‘‘ کا انعقاد کیا جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.