• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قبلہ اول میں کیمروں کی تنصیب،صہیونی حکام نے فلسطینی پلان مسترد کردیا

منگل 27-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa Camera
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پولیس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے دوران فلسطینی محکمہ اوقاف کو کیمروں کی جگہوں کے تعین کرنے سے روکتے ہوئے اپنی مرضی سے کیمرے نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے کیمروں کی تنصیب قبلہ اول کے ان داخلی دروازوں کے آس پاس شروع کی ہے جنہیں فلسطینی شہری مسجد میں داخلے کے لیے استعمال کرتے ہیں جب کہ مراکشی دروازہ جس سے یہودی آباد کار اندر داخل ہوتے ہیں وہاں کیمرے لگانے کی فلسطینی محکمہ اوقاف کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کی اس ہٹ دھرمی سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ایک کھلی سازش کے تحت مسجد اقصیٰ کے ان مقامات پر کیمرے نصب کررہے ہیں جہاں فلسطینیوں کی آمد ورفت زیادہ ہے۔

ایک طرف اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ مذہبی حیثیت میں کسی قسم کا تغیرو تبدل نہیں کررہی ہے مگر اس کےبرعکس دوسری جانب صہیونی پولیس اپنی من مانی کرتے ہوئے مرضی کے مقامات پر کیمرے نصب کیے جا رہی ہے۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر برائے القدس امور الشیخ عزام الخطیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی پولیس سے کہا تھا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں خفیہ کیمرے لگانے کے لیے ان کی تجاویز کو سامنے رکھیں مگر صہیونی پولیس نے ان کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے مرضی کے مقامات پر کیمرے نصب کرنا شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیمروں کی مرضی کے مطابق تنصیب کو قبلہ اول کے امور میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز پیشتر اردن میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کی نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے لگانے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی سیاسی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے صہیونی حکومت کے اس فیصلے کو ایک دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے تاہم فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ بہ ظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں مانیٹرنگ کے نام پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ صدر عباس کی مرضی سے ہوا ہے۔

Tags: israelipalestineThird Intifada
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.