• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 22 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی دوشیزہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا

پیر 09-11-2015
in عالمی خبریں
0
Risha Mohd
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں سوموار کو علی الصباح ایک 23 سالہ فلسطینی لڑکی رشا محمد احمد عویصی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ شہید ہونے والی فلسطینی دوشیزہ پر یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رشا عویصی کو "الیاھو” گذرگاہ کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گذرگاہ سے گذرنے کی کوشش کررہی تھی۔ اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نےفلسطینی لڑکی کو رکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے اس کی تعمیل نہیں کی بلکہ گذرگاہ پر کھڑے فوجیوں کی طرف تیزی سے بڑھنے لگی، جس پر فوجیوں نے اسے گولی کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بھی فلسطینی دو شیزہ رشا محمد احمد عویصی کی شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہیدہ کی عمر 23 سال تھی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پوسٹ پر کھڑے فوجیوں کی طرف بڑھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے اپنے پاس موجود ایک چاقو سے اسرائیلی فوجی پر حملے کی کوشش کی تاہم اس کے حملے سے قبل ہی گولیاں مارکر اسے شہید کردیا گیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ قلقیلیہ میں فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کرنے والی فلسطینی لڑکی کو گولی ماری گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی ہے۔ فلسطینی لڑکی کی شہادت کے بعد اسرائیلی فوج نے الیاھو گذرگاہ کو تمام اطراف سے بند کردیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کے نتیجے میں پچھلے ڈیڑھ ماہ میں 80 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ شہداء میں 18 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.