روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ:- قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 3212 گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے روز صہیونی حکومت نے القدس اور غرب اردن میں 2166 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی جن کہ اسرائیل کی پلاننگ کونسل گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غرب اردن اور القدس میں یہودیوں کو بسانے کے لیے 5 ہزار 400 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے چکی ہے۔
اسرائیلی اخبار’’یسرائیل ھیوم‘‘ کی ویب سائٹ کے مطابق مکانات کی تعمیر کی موجودہ تعداد جس کی منظوری دی ہے وہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔نئے مکانات غرب اردن اور القدس کی ‘یشع’ نامی یہودی کالونیوں کے نیٹ ورک میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہودی کالونیوں کی مرکزی کونسل کا کہنا ہے کہ کالونیوں کی قیادت نے نئی تعمیرات دوبارہ شروع کردی ہے۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ یہودی کالونیوں کو کسی امن معاہدے کے تحت روکنے کی کوشش نہ کرے۔
بدھ کے روز صہیونی حکومت نے القدس اور غرب اردن میں 2166 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی تھی۔