(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بھارتی فوج اور پولیس کی ان کارروائیو ں کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی ظاہر کر کے ان پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کاالزام دھرنا اور انہیں بھارتی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل کرنا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قابض بھارتی پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سے2 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر دونوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے ایک عرصے سے یہ حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے جس کے مطابق قابض بھارتی فورسز مظلوم کشمیریوں کو کسی بھی مجاہد تنظیم سے منسلک کر کے انہیں گھروں سے اغوا کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیتی ہے جہاں سے ان کشمیری نوجوانوں کی کبھی واپسی نہیں ہوپاتی ۔
واگڈترال سے تعلق رکھنے والے بلال احمد چوپان اور چٹلام پامپور کے مرسلین بشیر شیخ بھی اسی بھارتی جارحیت کا نشا نہ بننے والے مظلوم کشمیری ہیں ۔