• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 28 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے حامی عالمی رضاکاروں کے داخلے پراسرائیلی پابندیاں

جمعرات 19-11-2015
in عالمی خبریں
0
Airport
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں سرگرم رہنے والے عالمی امدادی کارکنوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کے خلاف ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت فلسطینیوں سے یکجہتی کی خاطر فلسطینی اراضی میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کو روکنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈٰیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور اسرائیل میں داخل ہونے والے زمینی راستوں پرغیرملکیوں کی چیکنگ سخت کردی ہے۔ اس کا مقصد ان عالمی کارکنوں کا داخلہ روکنا ہے جو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطراسرائیلی ہوائی اڈوں، بندرگاہوں یا دوسرے راستوں سے داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی انٹیلی جنس ادارے اسرائیل میں داخل ہونے والے ہرغیرملکی کو شبے کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس کے پاسپورٹس سمیت تمام کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ اگر ان کے ریکارڈ میں مذکورہ شخص اپنے ملک یا کہیں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف کسی بھی احتجاجی مظاہروں میں سرگرم رہا ہو تو اسے اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ ایسے لوگوں کو ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیات کے ناموں پر مبنی فہرستیں ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر آویزاں کی گئی ہیں۔ انہیں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ایکجہتی کی پاداش میں ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ‘91 کارکنوں کو ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سے واپس بھیجا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق پولیس نے امریکا اور یورپی ملکوں کے پاسپورٹ رکھنے والے 28 افراد کو محض اس لیے اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا کہ ان کے بعض اقارب فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.