(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ بڑے صدمے کی بات ہے کہ اقوام متحدہ قیام کے 75 سال کے دوران مسئلہ فلسطین حل کرانے میں عالمی برادری کی معاونت حاصل نہیںکرسکی ہے۔
فلسطین کے لیے یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کو اس کے حقوق کے حصول کی کوششوں میں اس کی مدد کرے، فلسطینیوں کے حقوق ناقابل تصرف ہیں اور انہیں امن، وقار، انصاف اور سلامتی کے ساتھ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
نے کہا کہ یہ بڑے صدمے کی بات ہے کہ اقوام متحدہ اپنے قیام کے 75 سال کے دوران مسئلہ فلسطین حل کرانے کے لیے عالمی برادری کی معاونت حاصل نہیںکرسکی ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل نہ ہونے میں بہت سے عوامل اور اسباب رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آبادکاری، فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر جائیدادوں اور املاک کی مسماری، تشدد اور عسکری سرگرمیوں کا تسلسل اہم اسباب ہیں۔