• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف کویت میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
Kuwait Protest
0
SHARES
0
VIEWS

خلیجی ریاست کویت میں گذشتہ روز فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کی نصرت کےلیے ایک عظیم الشان مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں مقامی شہریوں اور کویت میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کویت میں قائم انصار القدس کمیٹی کی جانب سے کیا گیا تھا جسے کئی دوسری مقامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی معاونت حاصل تھی۔ کویت میں ہونے والے اس مظاہرے کو "کویت قبلہ اول کی نصرت کے لیے حاضر ہے” کا عنوان دیا گیا تھا۔

کویت میں تنظیم اساتذہ کے ہیڈ کواٹر کے باہر ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل مظالم کی شدید مذمت کی اور کویتی حکومت اور مجلس الامہ[پارلیمنٹ] سے اسرائیلی ریاست کے مظالم بند کرانے اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

عرب پارلیمنٹ کے چیئرمین اور کویتی مجلس امہ کے رکن ڈاکٹر علی الدقباسی نے فلسطینی شہریوں کے اسرائیلی مظالم کے خلاف پوری قوت اور استقامت سے کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے۔ اس کے مقابلے میں نہتے فلسطینی بے سروسامانی کے عالم میں لڑ رہے ہیں۔ ان کی مدد ونصرت پوری عرب اور مسلم دنیا کی ذمہ داری ہے۔

Tags: israelipalestineThird Intifada
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.