برطانیہ میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی کمیونٹی نے کل ہفتے کے روز بیت القدس اور مسجد اقصیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں "یورپ ۔ فلسطین کلب” کے چیئرمین زاھر بیراوی نے بتایا کہ ہفتے کے روز فلسطینی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے شہریوں کے ساتھ ساتھ مقامی فلسطینی کمیونٹی اور مسلمان شہری شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یورپ۔ فلسطین کلب برطانیہ سمیت کئی دوسرے ملکوں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ایکجہتی کے لیے مظاہرے، کانفرنسوں اور ریلیوں کا اہتمام کررہا ہے۔