• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’فلسطینی کےقتل کے بدلے سیاحتی فلیٹ مفت حاصل کریں‘

ہفتہ 02-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0860
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی قوم غاصب صہیونیوں کی منظم ریاستی دہشت گردی کا عشروں سے سامنا کررہی ہے۔ لاکھوں لوگوں کو شہید کیے جانے کے بعد بھی خون کے پیاسے صہیونیوں کی پیاس نہیں بجھی ہے اور آئے روز فلسطینیوں کے قتل اور ان کی نسل کشی کی مہمات دیکھی برپا کی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی کی تازہ مہم ایک سابق فوجی افسرنے شروع کی ہے، جس میں اس نے ایک فلسطینی کے قتل کے بدلے میں قاتل کو سیاحتی مقام پر ایک بیش قیمت فلیٹ مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینیوں کے قتل پراکسانے اور ان کی نسل کشی کی مہم چلاتے ہوئے قاتلوں کو انعام واکرام سے نوازنے والے موصوف ’’حائی الیاھو‘‘ ہیں جو اسرائیلی فوج کے ایک سابق سینیر افسر ہیں۔ موصوف نے حال ہی میں ایک مہم شروع کی ہے اور کہا ہے کہ ایک فلسطینی کو قتل کرنے والے فوجی کو اس کے بدلے میں شمالی فلسطین کے سیاحتی مقامات پر بنائے گئے فلیٹس میں ایک سیاحتی فلیٹ’’شالیہ‘‘ بہ طور انعام دیا جائے گا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے بھی موصوف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو بلا وجہ گولیاں مار کر شہید کرنے کے مرتکب فوجی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ سابق اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو قتل کرنے والے فوجی نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ اس نے جو کچھ کیا ہے اس پروہ انعام کا حق دار ہے۔

’’حائی الیاھو‘‘ کا کہنا ہے کہ جو فوجی بھی کسی فلسطینی کو قتل کرے گا میں اسے شمالی فلسطین میں بنائی سیرگاہ میں بنے سیاحتی فلیٹس میں سے ایک فلیٹ اسے مفت دوں گا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اسرائیلی کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل پریہودیوں کو اکسایا گیا ہے، اسرائیل کی سیاہ تاریخ ایسے ان گنت خونی دشمنوں سے بھری پڑی ہے۔ اس باب میں یہودی ربی بھی پیش پیش رہے ہیں جو یہودیوں کو فلسطینیوں کے قتل پراکسانے کے لیے ایسے فتوے جاری کرتے رہے ہیں۔ لگتا ہے موصوف بھی یہودی انتہا پسند ربیوں کے فتوؤں سے متاثر ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.