(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطر نے فلسطین کی دستبرداری کے بعد عرب لیگ کی صدارت سنبھالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم مذکورہ بالا اجلاس کی بطور صدارت تکمیل کرنے سے معذرت کرتے ہیں، جسے ریاست فلسطین نے ترک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کے اعلان کے بعدفلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے بطور احتجاج عرب لیگ کی کونسل کی سربراہی کے اپنے حق کو ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا سنگین غداری ہے ۔
فلسطین کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد عرب لیگ کے دیگر اراکین میں سے قطر حرب تہجی ترتیب کی بنیاد پر لیگ کی صدارت کیلئے نامزد کیا گیا تھا تاہم قطر نے فلسطین کی جگہ لیگ کی صدارت سے معذرت کرلی ہے۔