(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیراعظم نے یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطینی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے نمائندہ یورپی یونین سوفین کوہن وان برگڈورف سے رام اللہ میں اپنے دفتر میں ملاقات کی ، ملاقات میں یوروپی یونین کے نمائندے نے یورپی یونین کی جانب سے ہر سطح پر فلسطین کو فراہم کی جانے والی امداد کے تسلسل کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور اس میں پیشرفت کے ساتھ فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔